تیونس:باردو میوزیم دہشتگردوں کے حملے کے ایک ہفتے بعد دوبارہ کھول دیا گیا -
The news is by your side.

Advertisement

تیونس:باردو میوزیم دہشتگردوں کے حملے کے ایک ہفتے بعد دوبارہ کھول دیا گیا

تیونس: باردو میوزیم کو دہشتگردوں کے حملے کے ایک ہفتے بعد منگل کو ایک تقریب میں دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بدھ کے روز دو دہشتگردوں کی میوزیم میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں بیس سے زائد غیر ملکی سیاح  ہلاک ہوگئے تھے۔

بعدازاں سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے، منگل کے روز میوزیم کو پُروقار تقریب کے بعد بحال کردیا گیا۔

اس موقع  پر تیونسی اور غیر ملکی شہریوں نے دہشتگردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے یکجہتی ریلی بھی نکالی۔

ریلی کے شرکاء نے تیونس کا جھنڈا اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، شرکاء اور حکام کا کہنا ہے کہ میوزیم کی بحالی سے دہشتگردوں کو پیغام دینا ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

گزشتہ سال ساٹھ لاکھ سیاحوں نے تیونس کا رخ کیا تھا، جس سے ملکی معیشت کو دوبلین ڈالر کا فائدہ پہنچا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں