کراچی: برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف بیان پرایم کیوایم نے شدید احتجاج کیا ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے کا الطاف حسین کے خلاف بیان ایم کیوایم کے رہنماوں کے لیے برہمی کا سبب بن گیا۔
ایم کیوایم کے رہنما کراچی پریس کلب پہنچے اور جارج گیلوے کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہارکیا، حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا جارج گیلوے کے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔
ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا جارج گیلوے برطانیہ میں جماعت اسلامی طرز کی سیاست کر رہے ہیں۔
ایم کیوایم رہنماوں کا کہنا تھا ماضی میں بھی ایم کیوایم پر بغاوت کے الزامات لگے اور غداری کے سرٹیفیکیٹس دیئے گئےلیکن سب جھوٹ ثابت ہوا۔