پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

جاپانی گوریلا خواتین کی توجہ کا مرکز بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کے ایک چڑیا گھرمیں ایک خوبرو اوراسمارٹ گوریلا خواتین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس 18 سالہ توانا گوریلے کا نام ’شابانی‘ ہے، اس کا وزن 180 کلوگرام ہے اور یہ جاپانی شہرنگویا کے ’ہگاشیاما‘ نامی چڑیا گھرمیں کسی ماڈل کی طرح پوسنگ کرتا رہتا ہے۔

چڑیا گھر کے ترجمان تکایوکی اشیکاوا کا کہنا ہے کہ ’’ یہ اکثر اپنی تھوڑی اپنے ہاتھ پر جمالیتا ہے اور آپ کی جانب دیکھنا شروع کردیتا ہے۔

’’ یہ دیگر گوریلاؤں کی نسبت زیادہ توانا ہے اوراس وقت اپنی جوانی کے عروج پرہے اورہم دیکھ رہے ہیں کہ اسے دیکھنے کے لئے آنے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے- خواتین کے خیال میں یہ خوبصورت ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’’ شابانی اس چڑیا گھرمیں2007 آیا تھا اوراس کی شہرت رواں سال ہونے والے موسم بہار میں منعقد ہونے والے ایک میلے میں ماڈلنگ کے سبب پھیلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شیبانی والد بھی ہے اور ہمیشہ اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے سرگرم رہتا ہے لہذا یہ بھی خواتین کی توجہ مبذول کرانے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں