The news is by your side.

Advertisement

جرمن راک بینڈ کراچی میں دھوم مچا دی

کراچی: جرمن راک بینڈ نے لاہور کے بعد کراچی میں دھوم مچا دی۔

پاک جرمن روابط میں ثقافتی پل باندھنے کے تصور کو مستحکم کرنے کے لئے ایک بار پھر جرمن زبان میں موسیقی کو وسیلہ بنایا گیا، کئی انعامات اور ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد اس بینڈ کا شمار جرمن راک موسیقی کے ابھرتے ستاروں میں کیا جاتا ہے۔

کراچی میں یہ کانسرٹ ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔ پانچ نوجوان اراکین پر مبنی ماتیو نامی اس انعام یافتہ راک بینڈ کا تعلق جرمنی کے مشرقی علاقوں سے ہے، جو گزشتہ چند سالوں میں ملکی سطح پر مقبولیت حاصلA کرتا اب پاکستان کے دورے پر ہے۔

جرمن کونسلیٹ اور ثقافتی مرکز  کی جانب سے لاہور، کراچی کے تعلیمی اداروں اور اسلام آباد کے کونسل خانے میں پرفارمنس کے بعد راک بینڈ ماتیو بھارت کے مختلف شہروں کا رخ کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں