site
stats
پاکستان

جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز, شہرشہر تقریبات کا سلسلہ جاری

اسلام آباد:جشنِ آزادی قریب آتے ہی شہرشہرتقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ماہ اگست کے آغاز سے ہی پاکستانیوں کا جوش وخروش دیدنی ہوتا ہے کوئی ہے سبز ہلالی پرچم خریدنے میں مصروف ہوتا ہے تو کوئی جھنڈیاں لگانے میں مصروف ہوتا ہے، پاکستان بھر میں حکومتی سطح پر جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں بھی جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں جشن آزادی واک کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی قومی اسمبلی کے رکن اکرم انصاری کی قیادت میں ضلع کونسل چوک سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے تہنیتی نعروں پر مبنی بینرز اور قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

واک میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لئے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم این اے اکرم انصاری کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں قوم کو کسی لانگ یا شارٹ مارچ کی بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے، دیگر شہروں میں بھی جشنِ آزادی کی تقریبات شروع ہوچکی ہیں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top