برلن: ایرانی حکومت کے منحرف ہدایتکار جعفر پناہی کی نئی فلم ٹیکسی برلن فلم فیسٹیول کے دوران جمعے کے دن نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہیں۔
ایرانی ہدایتکار جعفر پناہی نے حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ طور پر یہ فلم بنائی ہے، جرمن دارالحکومت برلن میں منعقد کیے جانے والے فلمی میلے کے پینسٹھویں ایڈیشن میں ایرانی ہدایتکار جعفر پناہی کی یہ فلم توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
- Advertisement -
ایران میں پابندیوں کے سائے میں زندگی بسر کر نے والے چون سالہ پناہی کی اس نئی پیشکش کو ان کے فلمی کیریئر کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
اس فلم کی نمائش کے بعد شرکاء نے اپنی پسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے پناہی کو کھل کر داد بھی دی۔