بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

جعلی ڈگریاں دینے والی ٹیم کا روزانہ کا ہدف 40ہزارڈالرز کمانا تھا، یاسرجمشید

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: جعلی ڈگریاں فروخت کرنے والی ایگزیکٹ کے سابق ملازم یاسرجمشید کا کہنا ہے کہ وہ ایگزیکٹ کے ہاتھوں لٹنے والے افراد کا پیسہ واپس دلانا چاہتے ہیں،  ایگزیکٹ جعلی ڈگریاں دینے والی ٹیم کو یومیہ چالیس ہزار ڈالرز کمانے کا ہدف دیتا ہے۔

ایگزیکٹ کے سابق ملازم یاسرجمشید نے خلیجی اخبار گلف نیوز کو انٹرویو میں مزید انکشافات کئے ہیں، یاسر جمشید نے بتایا کہ ایگزیکٹ کے سیلز ایجنٹ جعلی پروفیسرز بن کر کسٹمرز سے بات کرتے تھے۔

یاسر جمشید نے کہا کہ ایگزیکٹ کی دبئی کمپنی کا فراڈ بھی سامنے لانا چاہتا ہوں، تفصیلات تحقیقاتی اداروں کو دینے کو تیار ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی ایک خاتون نے تین سال میں ایگزیکٹ کی جعلی یونیورسٹیز سے اٹھارہ ڈگریاں خریدیں۔

یاسرجمشید کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے گھروالوں کو ایگزیکٹ کی جعل سازی کے انکشاف کرنے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں