site
stats
پاکستان

جلسے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، قائم علی شاہ

کراچی : وزیرِاعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے جلسے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیرِاعلی سندھ قائم علی شاہ نے جلسہ گاہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں رہنے والوں میں کوئی فرق نہیں، تمام زبانیں بولنے والے بھائی بھائی ہیں۔

جلسے کی سیکیورٹی کے حوالے سے قائم علی شاہ نے کہا کہ جلسے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز سیکیورٹی انتظامات سنبھالے گی۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں شرکت کے لیے پورے پاکستان سے کارکنان آرہے ہیں، بلاول بھٹوکا یہ جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top