جماعت احرارالہند اور تحریکِ طالبان پاکستان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سپورٹ کر رہی ہے،شجاع خانزادہ -
The news is by your side.

Advertisement

جماعت احرارالہند اور تحریکِ طالبان پاکستان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سپورٹ کر رہی ہے،شجاع خانزادہ

لاہور: پنجاب کے وزیرِ داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ جماعت احرارالہند اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سپورٹ کر رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کسی صوبے کیلئے نہیں، پورے ملک کیلئے ہے، کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کا کیس بھی نیشنل ایکشن پلان کا حصہ تھا۔

انکا کہنا تھا کہ جماعت الاحرارالہند اور تحریک طالبان پاکستان آپس میں منسلک ہیں، پنجاب میں تیرہ ہزار آٹھ سومدارس کام کر رہے ہیں، جن میں سے پچانوے فیصد درست کام کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس اور این جی اوز کیلئے کی گئی پچپن کروڑ کی فنڈنگ روک دی گئی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں