site
stats
کھیل

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ہرارے: جنوبی افریقہ نے اے بی ڈی ویلیئرز اور فاف ڈوپلسی کی شاندار سنچریوں کی بدولت سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے اوپنر ارون فنچ کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں تین سو ستائیس رنز بنائے۔ ارون فنچ ایک سو دو رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورررہے۔

ہدف کے تعاقب میں ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے چوالیس رنز کا برق رفتار آغاز فراہم کیا۔ اکاون رنز پر دونوں اوپنرز کے پویلین لوٹ جانے کے بعد ڈی ویلیئرز اور فاف ڈوپلسی نے ریکارڈ دو سو چھ رنز کی شراکت قائم کرکے میچ میں گرفت مضبوط بنائی۔

ڈوپلسی ایک سو چھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے ناقابل شکست ایک سو چھتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف سینتالیسویں اوور میں پورا کرکے سات وکٹون سے کامیابی سمیٹی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top