کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں صولت مرزا کی سزائے موت کے خلاف پٹیشن واپس کئے جانے کے بعد صولت مرز ا کی اہلیہ نے صدرِ پاکستان سے سزا چند ماہ مزید موخر کرنے کی اپیل کی ہے۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا نے کہا کہ جو کچھ ہوا صولت مرزا اس پرشرمندہ ہیں، نگہت مرزا کا کہنا تھا کہ وہ مقتول کے ورثاء سے معافی کے لئے بات چیت کرنا چاہتی ہیں جسکے لئے دو سے تین ماہ کا وقت دے دیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردی کےخلاف کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔
نگہت مرزا نے وزیرِاعظم اور آرمی چیف سے اپیل کی کہ ان کی درخواست پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔
صولت مرزا کی اہلیہ نے انسانی حقوق کے علمبردار انصار برنی سے مدد کی درخواست کی اور کہا کہ عاصمہ جہانگیر سے بھی رابطہ کریں گی۔
نگہت مرزا نے کہا صحافی برادری بھی ان کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے کیلئے ان کی مدد کریں، وہ ا یک انسانی زندگی بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔