تہران : ایران نے دس سال بعد چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پائےجانے والے جوہری معاہدے میں درج اقتصادی پابندیاں مسترد کر دیں۔
ایرانی نائب وزیرِخارجہ عباس ارقچی کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتوں نے معاہدے میں دی جانے والی دس سالہ مدت کے بعد ایران پرعائد پابندیوں میں توسیع کی کوشش کی تو معاہدہ ٹوٹ جائیگا۔
قرارداد میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کردے تو اس کے خلاف پابندیوں بھی اٹھالی جائیں گی، ایران کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکامی کی صورت میں اس پر دوبارہ پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔
چھ عالمی طاقتیں جس میں امریکہ، برطانیہ، روس، چین، فرانس اور جرمنی اور یورپی یونین کے نمائندوں نے گزشتہ ہفتے اقوامِ متحدہ کے سربراہ بان کی مون کو آگاہ کیا تھا کہ وہ دس سال بعد معاہدے میں مزید پانچ سال کی توسیع کی کوشش کرینگے۔