The news is by your side.

Advertisement

جی ایس پی پلس کے ثمرات پاکستانی عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، خرم دستگیر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جی ایس پی پلس کے ثمرات پاکستانی عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور گیارہ ماہ میں یورپی یونین کو برآمدات میں 1ارب 16کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے ممبر پارلیمنٹ جین لیمبرٹ کی سربراہی میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں مینو فیکچرنگ سیکٹر میں کام کرنے والی ورک فورس کے حالات خطے کی دوسری معیشتوں کی نسبت خاصے بہتر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستانی برانڈز کی ترویج اور سرمایہ کاری کے حصول کیلئے عالی شان پاکستان نمائش یورپ کے مختلف اہم شہروں میں منعقد کریں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری کامرس نے بتایا کہ انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس بورڈ کا پہلا اجلاس جلد ہی منعقد ہوگا، جس میں انٹلیکچوئل پراپر ٹی سے متعلق متعدد معاملات پر فیصلے لئے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں