سکھر: ڈاکٹرخالد محمود سومرو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے پنجاب سے ایک اہم ملزم گرفتار کرلیا اور قتل میں استعمال ہونے مشتبہ گاڑی بھی برآمد کرلی ہے۔
سکھر میں ٹارگٹ کلنگ کا شکار بننے والے جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ایس ایس پی سکھر کے مطابق خالد سومرو قتل کیس میں پولیس نے سکھر خیرپوراورشکارپور سے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے تفتیش کا دائرکارپنجاب اوربلوچستان تک بڑھا دیا تھا۔
ملزمان کی نشاندہی پرپولیس نے لاہوراوربلوچستان میں کارروائی کرکے مزید تین افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ لاڑکانہ بس اسٹینڈ سے ایک مشتبہ گاڑی بھی بھی قبضے میں لی گئی ہے پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل میں استعمال ہوئی تھی۔