اسلام آباد: حکومتی کوششوں کے باوجود ایم کیو ایم اور جے یوآئی نے پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت کے خاتمے کی تحریک واپس لینے سے انکار کردیا۔
جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے سے انکار کردیا، حکومتی وفد کی جانب سے ایم کیو ایم اور جے یو آئی سے رابطہ کیا گیا اور تحریک واپس لینے پر راضی کرنے کی کوشش کی گئی لیکن دونوں جماعتوں نے حکومت کو انکار کردیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی جس معاہدے کی تحت اپنی رکنیت کو محفوظ کر رہی ہے، وہ معاہدہ آئین کے دائرے میں نہیں ہوا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نواز شریف نے اس معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے، جس میں واضح اکثریت نے پی ٹی آئی کے ارکان کی رُکنیت برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے۔
ایم کیوایم اور جے یوآئی نے واضح کیا کہ وہ تحریک واپس نہیں لیں گے، آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے، ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اورجے یوآئی کے انکار کے بعد حکومت اور پیپلزپارٹی نے ایوان کے اندراس تحریک کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔