لاہور : الیکشن ٹریبونل کے حکم پر نادرا نے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے الیکشن ٹریبونل میں لاہور کے حلقہ این اے ایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
نادرا کی جانب سے ٹریبونل کو بتایا گیا کہ حلقےکے تمام ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور پی پی ایک سو سینتالیس کے ووٹوں کی تصدیق جاری ہے۔
- Advertisement -
اس حوالے سے رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ٹریبونل میں پیش کر دی جائے گی، ٹریبونل نے سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی کرتےہوئے ہدایت کی کہ نادرا ووٹوں کے تمام تھیلے ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروائے اور رپورٹ مکمل ہونے پر پیش کی جائے ۔ حلقہ ایک سو بائیس سے سردار ایاز صادق نے کامیابی حاصل کی تھی۔