بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، طاہر القادری

اشتہار

حیرت انگیز

 اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکمران کتنا ہی ظلم کرلیں لیکن ان کے دن گنے جاچکے ہیں ، عوام کو بھیڑیوں سے اپنا حق چھینا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل واحد اسلامی تنظیم ہے جسے اقوام متحدہ نے اسلامی معملات میں اپنے مشیر کا درجہ دیاہے۔

ڈاکٹرطاہرالقادری وفاقی دارالحکومت میں جاری انقلاب مارچ کے دھرنے سے خطاب کر رہے تھے اور انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پوری دنیا کوآگاہ کرنے کے لئے گو نواز گو کے نعرے لگائے جائیں تاکہ دنیا کو معلوم ہو کہ یہ لاشیں گرا کر امریکہ آئیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے ایئرپورٹ ہو یا نیویارک میں واقع اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی ہو، ہر جگہ ان کی آمد پر عوام گھروں سے نکل کر احتجاج کریں ۔

انہوں نے بتایا کہ جیل سے کئی روز بعد رہائی پانے والے کارکنان اپنے گھروں کو جانے کے بجائے انقلاب مارچ کے دھرنے میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کوتو دنیا کا کوئی آئین سزا نہیں دیتا لیکن موجودہ حکومت نے ڈیڑھ ماہ تک بچوں کو بھی قید رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بچوں میں بھی انقلاب کی تڑپ پیدا ہوجائے تو پھر انقلاب قوم کا مقدر بن جاتا ہے۔

انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ تم چاہے جتنا ظلم و جبر کرلو لیکن تمھارے دن گنےجاچکے ہیں۔

طاہر القادری نے انکشاف کیا کہ حکومت اپنے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممبران کو اپنے خلاف بغاوت سے روکنے کے لئے بے تحاشا فنڈ دے رہی ہے، نوکریوں پر سے پابندی بھی اسی لئے اٹھائی گئی ہے کہ سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ کی بدولت وفاقی حکومت نے یہ تسلیم کیا کہ رواں بجلی کے بلوں میں عوام سے ناجائز پیسے وصول کئے گئے ہیں۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں