کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کے لئے حکومت اور عسکری قیادت مذاکرات کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں خون خرابہ روکنے کے لئے ہر ایک پاس جانا چاہتے ہیں۔
پرامن بلوچستان سب سے بڑی خواہش ہے، انہوں نے کہا کہ خواہشات کی تکمیل کے لئے سب کو ملکر صوبے میں امن وامان کی خاطر کردار ادا کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ تربت میں بیس مزدوروں کے قتل کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔