کراچی: حکومتی ہدایت پرسرکاری مالیاتی ادارےبدستورکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم،بازار حصص نے پوائنٹس کی ٹیبل پر تیزی کی ڈبل سینچری اسکور کرلی۔
بدھ کو مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا،سو پوائنٹس کی ابتدائی مندی آتےہی منگل کی طرح سرکاری مالیاتی ادارے مارکیٹ میں سرگرم ہوتےنظر آئےجس سےمندی کا رجحان تیزی میں بدل گیا۔ تاہم انقلاب اور آذادی مارچ کولیکر سرمایہ کاروں کی اکثریت نے محتاط رویہ اختیارکیا جس کےاثرات کاروباری حجم پر نظر آئے،بدھ کوکاروباری حجم سات ارب روپےمالیت کے تیرہ کروڑ شئیرز کے سودوں تک محدود رہا جبکہ منگل کو مارکیٹ میں بائیس کروڑ شئیرز کے سودے ہوئے تھے،تیزی کےرجحان سےانڈیکس میں 28500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی،کاروبار کےاختتام پر بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس دوسوایک پوائنٹس کے اضافے سے 28505 پوائنٹس پر بند ہوا۔