site
stats
پاکستان

حکومت عمران خان کی ریلی سے خوفزدہ نظر آتی ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ کا کہنا ہےکہ حکومت عمران خان کی ریلی سے خوفزدہ نظر آتی ہے،آرٹیکل دوسوپینتالیس سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کیاجارہاہے۔

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت سے وضاحت طلب کی ہے کہ اگر حکمران تحریک انصاف کی ریلی سے ڈر رہے ہیں تو بتائیں، خورشید شاہ نے کہا سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے آرٹیکل دوسوپینتالیس کی مدد لینا درست نہیں، شورش زدہ قبائیلی علاقوں میں بھی دوسوپینتالیس نہیں ہے، اگر اتنا ہی خطرہ ہے تو پشاور اور بنوں میں بھی اطلاق کیا جائے،اپوزیشن لیڈرنے کہاپیپلزپارٹی کے سابق دور میں شہباز شریف نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کیلئے پانی کی سبیلیں لگائیں اور بحٖفاظت اسلام آباد پہنچایا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top