بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

حکومت قرض کے حوالے سے محتاط رہے، یاسین انور

اشتہار

حیرت انگیز

مرکزی بینک نے بھی حکومت کومزید قرض لینے کے بارے میں محتاط رہنے کی صلاح دے دی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک سے حکومت کا قرض لینا اچھا شگون نہیں۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر یاسین انور نے مانیٹری پالیسی بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ حکومت قرض کے حوالے سے محتاط رہے تاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پوار اترا جاسکے ۔

حکومت کی جانب سے قرض لینا اچھا شگون نہیں۔ مرکزی بینک سے قرض لینے کی روش کوکم کرناہوگااوربتدریج اسٹیٹ بینک کورقم واپس لوٹانے کاعمل شروع کرناہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے رواں سال جتنا نیا قرض لیا گیا اس سے زیادہ عالمی مالیاتی ادارے کو پر انا قرض لوٹایا گیا ہے۔

یاسین انور کا کہنا تھا کہ مالی خسارہ کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے علاوہ ٹیکسز کے بڑھانے سے بھی مہنگائی ہوئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق پورے مالی سال مہنگائی کی شرح دس سے گیارہ فیصد رہ سکتی ہے جو حکومتی مقرر کردہ ہدف سے زائد ہے

Comments

اہم ترین

مزید خبریں