اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے امورِخارجہ اورقومی سلامتی سرتاج عزیز کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔
قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘کی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے جانے پرغور کیا جارہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی کی پاکستان میں دخل اندازی کا معاملہ اسلام آباد میں مقیم غیرملکی سفارت کاروں اورعالمی رہنماؤں کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا انتہائی موثرجواب دیا ہے۔
سرتاج عزیز نے ایوان میں یہ بھی بتایا کہ بھارت سے اگر خطرہ محسوس ہوا تو پاکستان اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔
اس معاملے پردفاعی تجزیہ نگار طلعت حسین نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنا مقدمہ اقوام متحدہ کے سامنے رکھا ہے اور ابھی بھی اس معاملے کو اقوام متحدہ کے سامنے ہی اٹھانا چاہئیے۔