جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

حکومت گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراہم کرنے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے بیشتر علاقوں میں گیس کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ سے لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو گئے۔

صوبائی دارلحکومت لاہور کے بیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے گیس کی فراہمی معطل ہونے سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

صدر، اقبال ٹاون اور کینٹ سمیت ملتان روڈ، مصطفی ٹاون، ایجوکیشن ٹاون اور ٹھوکر نیاز بیگ کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت موسم سرما کے ابتدا میں ہی گیس فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کے باعث وہ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

حکومت نے گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے کے غرض سے سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس کی فراہمی معطل کر رکھی ہے۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا

مزید خبریں