خواجہ محمد آصف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ -
The news is by your side.

Advertisement

خواجہ محمد آصف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب روانہ

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد سعودی دارالحکومت ریاض روانہ ہوگیا ہے ، جہاں پاکستانی وفد اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کرکے یمن کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کرے گا۔

پاکستانی وفد وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں وزیراعظم کے قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم ، ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنزرئیر ایڈمرل کلیم شوکت ، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف آپریشنز ائیر مارشل مجاہد انور سمیت دیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل ہے۔

سعودی عرب روانگی سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان تمام وسائل فراہم کرے گا تاہم پاکستان امن اور اتحاد سے تنازع کے حل کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں