خیرپور: تین گروہوں میں پیسوں کی لین دین کے تنازعہ پر راکٹ لانچر اوربھاری اسلحہ سے حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے۔
خیرپورمیں پندرہ سو روپے کا تنازعہ تین گروہوں اوڑھو ،الرااور انصاری کے درمیان ہوا، معمولی رقم کے لین دین پر اوڑھوں نے الرا گروہ کے گھروں پر راکٹ لانچر داغے، جس سے پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
تین ماہ سے جاری اس لڑائی میں اب تک مجموعی طورپرسولہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی عثمان غنی کا کہنا تھا کہ برادریوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے ،فائرنگ کے تھمنے تک پولیس جائے وقوعہ تک نہیں جاسکتی کیونکہ پولیس کو بھی اپنی جانیں عزیز ہیں۔
انصاری گروہ کا کہنا ہے کہ موجودہ ایس ایس پی کی تعیناتی کے بعد سے بدامنی عروج پر پہنچ چکی ہے۔