پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

داعش کے خلاف بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم نواز شریف کے دورہء امریکہ میں اپنے بھارتی ہم منصب سے نریندر مودی سے ملاقات متوقع نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ وزارتِ خارجہ نے بھارتی حکومت سے ملاقات کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں کی تھی اور نہ ہی بھارت کی جانب سے اس طرح کی کوئی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کے دورے کا اصل مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت ہے ۔ جس میں وہ خطاب بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی امریکی صدر بارک اوبامہ سے بھی کوئی ملاقات متوقع نہیں، تسنیم اسلم نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پیشکش کی ہے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ دفترِ خارجہ اس حوالے سے چینی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے لیکن ابھی تاریخ کا تعین نہیں ہوا۔

تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ افغانستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت کا قیام خوش آئند ہے اور امید ہے کہ وہ خطے میں امن کے لیے حکومتِ پاکستان سے بھرپور تعاون کرے گی۔

تسنیم اسلم نے شمالی وزرستان میں امریکی ڈرون حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، مشرق وسطی میں داعش کیخلاف فوجی کاروائی پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اس معاملے پر بین الاقوامی برداری کے ساتھ ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں