دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ کپ الیون کا اعلان کردیا -
The news is by your side.

Advertisement

دبئی: آئی سی سی نے ورلڈ کپ الیون کا اعلان کردیا

دبئی:  آئی سی سی نے ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا، نیوزی لینڈ کے برینڈن میککلم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کے اختتام پر آئی سی سی نے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا ہے، جس کی قیادت نیوزی لینڈ کے برینڈن میککلم کو سونپی گئی ہے۔

ورلڈ کپ کپ الیون میں نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ پانچ اور ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل، کورے اینڈرسن، ڈینئیل ویٹوری، ٹرینٹ بولٹ، آسٹریلیا کے اسٹینو، اسمتھ، مچل اسٹارک، گلین میکسویل، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرز، مورن مورکل اور سری لنکن وکٹ کیپر کمار سنگاکارا ٹیم میں شامل ہیں۔

زمبابوے کے برینڈن ٹیلر بارہویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رکھا گیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہیں بناسکا، ٹیم کا انتخاب کرکٹ ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے کیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں