سری لنکا نے دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز تمام کھلاڑی آؤٹ پرتین سو اٹھاسی رنز بنالیے، پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں سری لنکا نے دو سو تیئیس رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔دبئی ٹیسٹ میچ کےتیسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز چار وکٹ کے نقصان پرتین سو اٹھارہ رنز سے دوبارہ شروع کی۔
پاکستانی بولرز دونوں سیشنز میں سخت جدوجہد کے بعد وکٹیں حاصل کرسکے۔ مہیلا جےوردھنے نے شاندار سینچری کے ساتھ ایک سو انتیس ،کوشل سلوا نے پچانوے رنزاورکپتان اینجلو میتھیوزنے بیالیس رنزبنائے۔ سری لنکا کو پاکستان کیخلاف دوسو تیئیس رنز کی سبقت حاصل ہے۔
پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو پینسٹھ رنز بناسکی تھی۔ جنید خان نے تیبن ،سعید اجمل نے دو جبکہ راحت علی نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آخری اطلاعات تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں انیس رنز بنائے تھے جبکہ اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔