دتہ خیل: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ،12ہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

دتہ خیل: گن شپ ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ،12ہلاک

دتہ خیل: دہشت گردی کو نیست و نابود کر نے کیلئے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کا رروائی کی گئی۔

دہشت گردوں کیخلاف کیا جا نے والا آپریشن “ضرب عضب ” کامیابی سے اپنی منازل طے کررہا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علا قے دتہ خیل میں افواج پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف آج صبح گن شپ ہیلی کاپٹر سےکارروائی کی گئی اس فضائی کارروائی میں بارہ دہشت گردہلاک ہو گئے۔

 آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروئی میں دہشت گردوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال ہونیوالی سات گاڑیاں اور ساتھ دہشت گردوں کے چار ٹھکا نے تباہ و بربا د کر دیئے گیئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں