ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا، سکھر میں محمکہ آبپاشی کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

سیالکوٹ میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ ستر ہزار کیوسک سے بھی اوپر چلا گیا، جس کے بعد قریبی آبادیوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے، چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج تین لاکھ بیس ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

بلوچستان کے شہر صحبت پور میں مانجھ وتی کینال کا بند ٹوٹنے سے ڈھائی سو ایکڑ پرکھڑی دھان کی فصل زیرِ آب آگئی۔ دریائےکابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ نواسی ہزار تین سوکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، سکھر، گڈو بیراج میں بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا، انتظامیہ نے محکمہ آبپاشی کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں