منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

دریاؤں کی سطح میں اضافہ کئی مقامات پرسیلاب نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عید پر مختلف علاقے سیلاب کی زد میں آگئے۔

گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں گلیشیئر پگھلنے اور اس پر شدید بارشوں نے ملک بھر کے دریاؤں کی سطح میں اضافہ کردیا ہے اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کئی مقامات پر سیلاب نے تباہی مچادی۔

گلگت کے نواحی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکان منہدم ہوگئے، مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،  پنجاب میں مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش نے رنگ دکھایا، کئی نشیبی علاقے زیرِآب آئے توگلی کوچوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا،  شدید بارشوں کے بعد جہلم میں منگلہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے سندھ میں بھی کالا باغ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جارہا ہے، قریبی بستیوں کونقل مکانی کی ہدایت کردی گئی ہے۔  سکھر کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی تو ہندوؤں کے قدیم مندر سادھو بیلہ میں بھی پانی داخل ہوگیا، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت موٹروں کے ذریعے پانی نکال رہے ہیں۔

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث نقصانات کی اطلاعات ہیں، ژوب میں سیلابی پانی شہر میں داخل ہونے سے درجنوں گھر متاثر ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں