پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ میں مسلسل اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بارشوں کے باعث دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چترال میں سیلاب نے ایک خاتون اور ایک بچے کی زندگی کا چراغ گُل کردیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، دریائے سندھ میں بھی پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، کنٹرول روم کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر دریا میں پندرہ سے بیس کیوسک کا اضافہ ہورہا ہے جبکہ نچلے درجے کے سیلاب کےباعث کچے کی زمینیں زیرِآب آگئی ہیں۔

کچے کے مکینوں کو پکے علاقوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، دریائے چناب میں بھی مسلسل پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے، محکمہ انہار کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں دریائے چناب میں قائدآباد کے مقام پرمیں اونچے درجےکے سیلاب کا خطرہ ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب چترال کی وادی کیلاش میں سیلاب کے باعث ایک خاتون اورایک بچہ جاں بحق ہوگئے جبکہ بیس مکانات تباہ اور پچیس مکانوں کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں