site
stats
پاکستان

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ حق خود ارادیت منا رہے ہیں

کشمیر : دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس دن کومنانے کا مقصد اقوام متحدہ کو پانچ جنوری انیس سو انچاس کی قراردادوں کی یاد دہانی کرانا ہے، جس کے ذریعے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا آج آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

مظفر آباد آزاد کشمیر میں یومِ حق خود ارادیت کے موقع پر مہاجرین مقبوضہ کشمیر اور سول سوسائٹی کی جانب سےاحتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے اختتام پر اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو یاد داشت بھی پیش کی گئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر سے متعلق ہمیشہ دہری پالیسی اپنائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی کشمیر سے متعلق قراردادوں کی حمایت کر رہا ہے، راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارت فوجی تسلط سے کشمیریوں کی آواز نہیں دباسکتا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیریوں کو جائز حقوق ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top