دنیا حرکت نہیں کرتی، سعودی مفتی کادعویٰ -
The news is by your side.

Advertisement

دنیا حرکت نہیں کرتی، سعودی مفتی کادعویٰ

ریاض: سعودی مفتی نے حالیہ ویڈیو میں زمین کی گردش کے نظریے کو رد کردیا ہے۔

ایک عرب ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی مفتی کے خیال میں دنیا سور ج کے گرد نہیں گھومتی بلکہ سورج دنیا کے گرد چکر لگاتا ہے۔

مفتی کے اس بیان سے سوشل میڈیا پرایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے جس میں دنیا بھرسے افراد حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک طالب علم نے سوال کیا کہ ’’آیا زمین ساکت ہے یا متحرک؟‘‘ تو جواب میں شیخ بندرالخیباری نے جواب دیا کہ ’’نہیں دنیا ساکت ہے اور ہرگز حرکت نہیں کرتی۔‘‘

اپنے دعوے کی تائید میں الخیباری نے چند علماء کے بیانات بھی پیش کیے ہیں۔

انہوں نے ایک سیل بند پانی کے مگ کے ذریعے اپنے دعوے کی دلیل بھی پیش کرنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فرض کیجیئے یہ مگ ایک دنیا ہے اور ہم شارجہ سے جہاز میں بیٹھ کر چین جارہے ہیں۔ اگر جہاز ہوا میں رک جائے اور دنیا گھوم رہی ہو تو جہاز رکا رہے گا اور چین خود آجائے گا۔

ان کے اس بیان پرسوشل میڈیا میں بے پناہ تنقید ہورہی ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بوگس نظریات قرونِ وسطیٰ میں رد کیے جاچکے ہیں۔

ٹویٹر پر ایک شخص نے کہا ہے کہ ’’کیسا اتفاق ہے کہ یہ دعویٰ عین گلیلو کی سالگرہ والے دن کیا گیا ہے‘‘۔

گلیلو کو قرونِ وسطیٰ میں چرچ نے زمین کی گردش کا نظریہ پیش کرنے کے جرم میں سزا دی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں