The news is by your side.

Advertisement

دنیا کے چھ بڑے بینکوں پرچھ ارب ڈالرکا جرمانہ

نیویارک: دنیا کے چھ بڑے بینکوں پرزرمبادلہ کی عالمی مارکیٹ میں مصنوعی اتار چڑھاؤ سمیت متعدد الزامات کے تحت مجموعی طور پر تقریباً چھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جرمانے کا شکاربینکوں میں بارکلیز، جے پی مورگن، سٹی گروپ، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ، بینک آف امریکہ اور یو بی ایس شامل ہیں۔

ان میں سے جے پی مورگن، سٹی گروپ، بارکلیز، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ نے امریکی محکمۂ انصاف اور فیڈرل ریرزو کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات قبول کرنے پرآمادگی ظاہر کی ہے جبکہ یو بی ایس شرح سود میں دھاندلی کے الزام کو قبول کرے گا۔

مجموعی طور پر لگ بھگ چھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس میں سے سب سے زیادہ دو ارب 40 کروڑ ڈالر کا جرمانہ بارکلیز بینک پر عائد کیا گیاکیونکہ اس نے برطانیہ، امریکہ اور سوئٹزرلینڈ کے حکام کی تفتیش میں تعاون نہیں کیا تھا۔

بارکلیز نا صرف یہ کہ جرمانہ ادا کرے گا بلکہ اس معاملے میں ملوث اپنے آٹھ ملازمین کو برخاست بھی کرے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں