ہرارے: زمبابوے نے دورہ پاکستان کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، چھ برس بعد ہوم سیریز کیلئے سیلکٹرز رواں ہفتے سرجوڑ کر بیٹھیں گے۔
زمبابوے نے پاکستان کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا، ایلٹن چگمبورا ٹیم کی قیادت کریں گے، گرین شرٹس کیخلاف سیریز میں چھ کھلاڑیوں نے کم بیک کیا ہے۔
زمبابوے سابق کپتان برینڈن ٹیلر کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی، ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ کر انگلش کاؤنٹی سے تین سال کا معاہدہ کیا، چھ سال بعد ہوم گراؤنڈ پر کون کون سے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، سلیکٹرز رواں ہفتے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔
قومی سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مانیٹر کیا جارہا ہے، بنگلہ دیش سے وطن واپس پہنچ کر کھلاڑیوں نے ایونٹ میں حصہ لینا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد عرفان اور صہیب مقصود کو فٹ ہونے میں وقت درکار ہے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلوں کا امکان نہیں ہے، زمبابوے کی ٹیم انیس مئی کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔