جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

دوسالہ امریکی بچے نے ماں کو گولی ماردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس انجیلس: دو سالہ بچے نے اپنی ماں کو حادثاتی طور پر گولی مارکر قتل کردیا، واقعہ وال مارٹ اسٹور میں پیش آیا جہاں بچے نے گن اپنی ماں کے پرس نکال کرگولی چلادی۔

پولیس نے مقتولہ کی شناخت ویرونیکا رٹلیج کے نام سے کی ہے جو کہ امریکی ریاست اڈاہو کے علاقے ہیڈن کی رہائشی تھی۔ مقتولہ حادثے کے وقت اپنے بچے اوردیگراہلِ خانہ کے ساتھ شاپنگ میں مشغول تھی۔

شیرف بین وولفنگرکا کہنا ہے کہ جب پولیس اہلکار جائے وقعہ پرپہنچے تو 29 سالہ ویرونیکا اپنے ہی بچے کے ہاتھوں گولی کاشکاربن کر زخمی حالت میں ملی۔

حادثے کے وقت بچہ شاپنگ کارٹ میں بیٹھا تھا اور کسی طرح اس نے مقتولہ کے پرس میں موجود پستول حاصل کرلیا اور سامنے موجود اپنی ماں کا نشانہ لے کر گولی چلادی جس کے سبب پیش آنے والے زخم کی تاب نا لاتے ہوئے خاتون جا بحق ہوگئیں۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعدتصدیق کی ہے کہ یہ ایک سانحہ تھا۔

2456558900000578-2891673-image-a-1_1419985471752

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں