The news is by your side.

Advertisement

دوسرا ون ڈے، بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ڈھاکہ : دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، بنگال ٹائیگرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پروٹیاز بلے بازوں کو جلد پویلین کی راہ دکھائی اور آٹھ وکٹوں پر ایک سو باسٹھ رنز تک محدود رکھا۔

ڈوپلیسی اکتالیس رنز کی اننگز کھیل سکے، بنگلہ دیش کیلئے مستافزررحمان اور ناصر حسین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے ہدف تین وکٹوں پر پورا کرلیا، صومیا سرکار نے اٹھاسی اور محموداللہ نے پچاس رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں