اسلام آباد: دوسرے سال بھی معاشی شرح نمو کے بنیادی اہداف حاصل نہ کیے جاسکے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، نجکاری میں پیشرفت اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ کے باوجود پانچ اعشاریہ ایک فیصد معاشی ترقی کاہدف اس سال بھی ایک خواب رہا۔
رواں مالی سال کوئی بھی معیشت کا کوئی بھی شعبہ مقررہ ہدف حاصل نہیں کر سکا۔
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کیے گئے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال معاشی ترقی کا پانچ اعشاریہ ایک فیصد کا ہدف حاصل نہ ہوسکا۔ جی ڈی پی میں اضافے کی شرح صرف چار اعشاریہ دو چار فیصد رہی ۔
زرعی شعبے میں ترقی کی شرح دو اعشاریہ آٹھ فیصد اور صنعتی شعبے میں تین اعشاریہ چھ فیصد رہی، خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح چار اعشاریہ نو پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔