تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

دو سے تین ماہ میں ہر بحران سے نکل جائیں گے: وزیر اعظم

کراچی: وزیر  اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت ہے، دو سے تین ماہ میں بحران سے نکل جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں 75 فی صد غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے، شوکت خانم اسپتال کوفنڈز  دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے عطیات غریب عوام کے علاج پر خرچ ہوتے ہیں.

انھوں نے کہا کہ ابتدا میں لوگ کہتےتھے کہ شوکت خانم اسپتال نہیں بن سکتا، اس خواب کو سچ کرنے پر آپ کا شکریہ گزار ہوں، اچھا وقت نہیں، بلکہ برا وقت آپ کو اوپر جانا سکھاتا ہے.

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال ملک میں جس طرح لوٹ مار ہوئی، تو برا وقت آنا طے تھا، جب تک آمدنی نہیں بڑھتی، مشکل وقت گزارنا پڑتا ہے، دو سے ڈھائی ماہ اور مشکل وقت سے گزرنا پڑے گا، میرا ایمان ہے کہ پاکستان اپنے  پیروں پر کھڑا ہوگا، بیرون ملک سے لوگ ملازمتوں ڈھونڈنے آئیں گے.

مزید پڑھیں: نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام اہم ترین اور کلیدی منصوبوں کا حصہ ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم کے بہ قول جب قوم اکٹھی ہوجاتی ہے، تو بڑے بڑے مشکل مرحلے مل کر طے کرتے ہیں، سیلاب کے وقت لوگوں نے خود سے اپنی قومی کی مدد کی، انشااللہ آنے والے دور میں  دنیا دوبارہ پاکستان کی مثال دے گی، جسے ساٹھ کی دہائی میں دیا کرتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب برا وقت آتا ہے، تو قومیں اکٹھی ہوتی ہیں، ڈالرخریدنے نہیں لگ جاتیں، دو سے تین ماہ میں بحران سے نکل جائیں گے.

Comments

- Advertisement -