اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، موجودہ صورتحال میں ملک دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
اے آروائی نیوز سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، مسائل کا صرف مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے نہیں جمہوریت کے ساتھ ہے، اس لیے سیاسی جرگے ساتھ مل کر حکومت اور تحریکِ انصاف کے معاملات کو افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنے کوشش کرتی رہی ہیں۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک کو اندورنی و بیرونی طور پر لاتعداد مسائل کا سامنا ہے، ایسی صورت میں ملک دھرنوں کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔