جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

دھمکی آمیز خط نے دو طالب علموں کو مشکل میں پھنسادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے شہرکے علاقے گلستانِ جوہرمیں واقع کوچنگ سینٹرکو دھمکی آمیزخط بھیجنے والے دو طالب علموں کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتارشدگان مذکورہ کوچنگ سینٹر کے طالب علم تھے اورانہوں نے انتظامیہ کو دھمکی آمیز خط صرف’ایک دن کی چھٹی‘کے لئے لکھا تھا۔

انہوں نے دھمکی دینے کے لئے اپنے خط میں کالعدم’پیپلزامن کمیٹی‘کا نام استعمال کیا تھا۔

دونوں طلبہ کو کوچنگ سینٹرمیں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کیا گیااورتھوڑی ہی دیرمیں پولیس نے دونوں کو گرفتارکرلیا۔

تفتیش کے دوران دونوں طلبہ نے اقرار کیا کہ انہوں نے ہی وہ دھمکی آمیز خط لکھا ہے۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا

مزید خبریں