اسلام آباد: پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گذشتہ دس سال کے دوران ایک سو سات ارب ڈالرکا نقصان ہوا، بجٹ میں سیکیورٹی کے نام پر نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔
دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے کا پاکستانی معیشت کو بھاری تاوان اداکرنا پڑا ہے، سرکار کے مطابق گذشتہ دس سال کے دوران معیشت کو ایک سو سات ارب ڈالرکا نقصان پہنچا ہے۔
بجٹ کی آمد آمد ہےاور حکومت نے سیکیورٹی کےنام پر نیا ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی ہے۔
- Advertisement -
ذرائع کےمطابق نیا ٹیکس بڑی کارپوریٹ کمپنیوں پر لگایا جائے گا، اس ٹیکس سے حکومت کو تیس ارب روپے تک حاصل ہونے کی توقع ہے، حاصل شدہ صرف رقم دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں استعمال ہوگی۔
بزنس کمیونٹی کے رہنمائوں نے نئے ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔