ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

دہشت گردوں پرزمین تنگ کردی ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

خیبر ایجنسی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ خیبرایجنسی میں پاک افغان بارڈر کے قریب تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا،اورشدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔

دورے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے جوانوں کے عزم و حوصلے اورقربانیوں کو سراہا، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر کے قریب دہشت گردوں کے چند ٹھکانے رہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی ماندہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، انہیں دوبارہ منظم ہونے نہیں دیا جائے گا۔   جنرل راحیل شریف نے کہا کہ فورسز نے ایسے علاقوں میں آپریشن کیا جہاں دیسی اورغیر ملکی ساختہ بارودی سرنگوں کی بھرمارتھی، دہشت گرد شمالی وزیرستان کے بعد خیبرایجنسی کے دشوارعلاقوں میں چھپے ہوئے تھے مگراب انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔   آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بعد ازاں باڑہ کا بھی دورہ کیا، جہاں آپریشن کے علاقوں کے متاثرین کو تعلیم اور فنی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔      

انہوں نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی اوران کے عزم اور حوصلے کو سراہا اوریقین دلایا کہ دہشت گردوں کو واپس ان علاقوں میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ قوم کے تعاون سے ملک بھرمیں دہشت گردی کا جڑسے خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، اس موقع پرکورکمانڈر پشاورلیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

>

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں