بدین: سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے گرفتاری پیش کرنے کا فیصلہ کیاہی تھا کہ ضمانت منظور ہوگئی۔
سندھ ہائی کورٹ نے ذوالفقار مرزا کی حفاظتی ضمانت چھ مئی تک منظور کر لی ہے، یہ ضمانت ان تین مقدمات کے خلاف منظور ہوئی ہے ۔
گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس افسر کو دھکے اور دھمکیاں دی تھیں۔
گزشتہ روز سابق وزیرِ داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا بندوق برداروں کے ہمراہ بدین کی سڑکوں پر گشت کرتے رہے، مسلح حامیوں کو ساتھ لے کردندناتے ہوئے تھانےمیں گھس گئے اور ڈی ایس پی کو ڈراتے دھمکاتے رہے، مکہ مار کر میز پر رکھا شیشہ بھی توڑ ڈالا۔
سابق وزیرِداخلہ سخت طیش میں تھے، ڈی ایس پی عبدالقادرسموں کو بازو سے پکڑ کر گھسیٹا اور اس کا موبائل دیوار پر دے مارا، ذوالفقار مرزا کا اصرار تھا کہ ساتھیوں کو اغواء کرنے کی کوشش کا پولیس اہلکاروں کےخلاف پرچہ درج کیا جائے۔
ذوالفقار مرزا نے حفاظتی ضمانت اور گرفتاری رکوانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا انہوں نے کہاتھا کہ گرفتاری یا جیل جانے سے نہیں ڈرتا اچھا ہے کہ میرے اور آصف زرداری کے درمیان واضح لائن کھنچ جائے تاکہ لڑائی میں مزا آئے۔