بدین : ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کیلئے ٹھٹھہ، حیدرآباد،میرپورخاص کے ایس ایس پیز بدین پہنچ گئے۔واٹر کینن،بکتر بند گاڑیاں بھی طلب کرلی گئیں۔
واضح رہے کہ سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزانے بدین میں تھانے پردھاوا بول دیا تھا۔ مسلح ساتھیوں کےساتھ بازار بھی بند کرادیا۔ پولیس گرفتاری کےلئے چھاپےماررہی ہے،آٹھ ساتھیوں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقارعلی مرزا بندوق برداروں کے ہمراہ بدین کی سڑکوں پرگشت کرتے رہے۔ مسلح حامیوں کوساتھ لے کردندناتے ہوئےپولیس تھانےمیں گھس گئے۔
باریش ڈی ایس پی کوڈراتےدھمکاتےرہے، مکا مارکرمیزپررکھا شیشہ بھی توڑ ڈالا سابق وزیرداخلہ سخت طیش میں تھے۔ ایک موقع پرڈی ایس پی عبدالقادرسموں کوبازوسےپکڑ کرگھسیٹااوراس کاموبائل دیوارپردے مارا۔
ذوالفقارمرزا کااصرارتھا کہ ساتھیوں کواغواکرنےکی کوشش کرنے پرپولیس اہلکاروں کےخلاف پرچہ درج کیا جائے۔ اس سےپہلےسابق وزیرداخلہ نےمسلح ساتھیوں کےہمراہ بدین میں مخالفین کی دکانیں بندکرادیں۔
ذوالفقارمرزاکےخلاف تھانےپرحملےاورشہریوں کوحراساں کرنے کے مقدمات درج کرلئےگئے۔ پولیس گرفتاری کےلئے چھاپے ماررہی ہے۔
حیدرآبادسےمزید نفری بھی طلب کرلی گئی۔ آخری اطلاعات کےمطابق ان کےآٹھ ساتھیوں کوگرفتارکرلیا گیا۔