جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

ذوالفقار مرزا کی آصف علی زرداری پرکڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما ذوالفقار مزرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سر سے پیر تک کرپٹ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکر پرسن کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری دل سے غریب ہیں۔

سابق صدر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری ایک بہت ذہین شخصیت کے مالک ہیں اور جیسے اپنے دور اقتدار میں انہوں نے صبر کا مظاہرہ کر کے دیکھایا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے لاہور میں اربوں روپے خرچ کرکے بم پروف گھر تعمیر کروایا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بدولت سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا آصف زرداری کو پراپرٹی بنانے کا شوق ہے ، آصف زرداری ایک طرح کے ’رابن ہوڈ ‘ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنماوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں پیسہ اہم جزہ ہے،بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آنے کے بعد غریب سے امیر ہوئے لیکن انہوں نے پارٹی پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا منظور وسان اور شرجیل میمن مکمل طور کرپٹ انسان ہیں لیکن شرجیل میمن بہادر اور مزاحیہ بھی ہیں۔

ذوالفقار مرزا نے قائم علی شاہ کے بارے بتایا کہ وہ ایک ایماندار شخص ہیں، جس میں کرپشن کی شرح صفر ہے۔

رحمان ملک سے متعلق سوال کے جواب میں ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ رحمان ملک ایک ایسا شخص ہے جس سے آپ جو چاہیے کام کرواسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کی خوبی ہے کہ  وہ آپ کے جوتے بھی صاف کرسکتا ہے اور وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رحمان ملک ایک ’نایاب جانور‘ ہے،رحمان ملک کو کراچی آنے سے روک سکتا ہوں  کیونکہ وہ ’بزدل‘ ہے

ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ  بلاول بھٹو سندھ حکومت کی کارکردگی سے دل برداشتہ ہو کر بیرونِ ملک چلے گئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو بلاول کسی بھی ٹی وی چینل پر آئیں اور کہہ دیں میں ذوالفقار مرزا جھوٹ اور بکواس کررہا ہے ، پھر میں زندگی میں کبھی کسی چینل پر نہیں آوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کو آصف زرداری کی ہم شیرہ  فریال تالپور چلا رہی ہیں۔جبکہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے تعلق رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں