حیدرآباد : سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزاکی ضمانت میں نو مئی تک توسیع کردی، تفصیلات کے مطابق عدالت نےحفاظتی ضمانت میں چار روزکا اضافہ کرتےہوئےنومئی تک توسیع کردی۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نےذوالفقارمرزاکی دائرکردہ توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سےانکارکرتے ہوئےمعاملہ چیف جسٹس کوبھجوادیاہے۔
ذوالفقار مرزا کےوکیل اشرف سموں نےسندھ حکومت اور پولیس کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔ بینچ میں شامل جسٹس شوکت علی میمن نےذاتی وجوہات پرسماعت سے انکارکردیا۔
حیدرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نےذوالفقار مرزا کے چارحامی دس روزہ تفتیشی ریمانڈ پر بدین پولیس کے حوالے کردیئے۔
اس سے قبل ڈاکٹر ذوالفقارکی حیدرآبادمیں ممکنہ عدالت کی اطلاع پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی۔جیالوں کی بڑی تعدادعدالت کے باہر جمع ہوگئی۔
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کےکیس کےدو مدعی انجمن تاجران ضلع بدین کے صدرامتیازعلی میمن اورتاجررہنماتاج محمد ملاح بھی انسداددہشت گردی کی عدالت میں پہنچے۔
مدعی علیہان نےمیڈیا کو بتایا کہ تین روز قبل ڈاکٹرذوالفقارمرزانےمسلح ساتھیوں کےہمراہ دکانوں پرحملہ کیا اس کے باوجودپولیس ملزمان کوگرفتار نہیں کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیاگیا توتاجربرادری مرزا فارم ہاؤس کا گھیراؤ کرکےشہرمیں شٹر ڈاون ہڑتال بھی کرے گی۔