منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

راجن پور: دريائے سندھ ميں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب: جنوبی اضلاع رحیم یارخان ،جھنگ ، مظفر گڑھ اور راجن پور میں سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر امدادی اور ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

دريائے چناب کا پانی جنوبی پنجاب ميں تباہی مچاتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے، جنوبی پنجاب کےکئی اضلاع اب بھی سیلابی ریلے کی لپیٹ میں ہیں، دریاؤں کی بے رحم موجوں نے جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان ، جھنگ ، راجن پور، ملتان اور مظفرگڑھ میں تباہی کی نئی داستان رقم کردیں ہے۔

انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے، راجن پور ميں دريائے سندھ ميں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے ۔

دوسری جانب مظفر گڑھ میں شگاف پڑنے سے کئی دیہات زیرِ آب جبکہ لال پور، چک روہاڑی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث ہزاروں افراد محصور ہوگئے ہیں۔

اڑتالیس گھنٹے گزر جانے باوجود ریسکیو آپریشن شروع نہ ہوسکا، جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع جھنگ ہے، جہاں سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں