اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانوی سیکرٹری دفاع مائیکل فالن کی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی سیکرٹری دفاع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف سے ملاقات کی، ملاقات میں برطانوی سیکرٹری دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے آپریشن ضربِ عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔